پیتل سے بنا ہوا بیل کا 3ہزار سال پرانا چھوٹا مجسمہ برآمد

Published On 24 March,2021 09:39 am

اولمپیا: (روزنامہ دنیا) یونان میں پیتل سے بنا ہوا ایک بیل کا 3 ہزار سال پرانا چھوٹا مجسمہ برآمد ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونا ن کے شہر اولمپیا میں اٹالی اور زیو س کے مقبروں میں محکمہ آثارقدیمہ والے کھدائی کررہے تھے ،اس دوران تیز بارش شروع ہوگئی اور جمع کی گئی مٹی پانی میں بہنے لگی ،اس مٹی کے ڈھیر سے پیتل سے بنا ہوا ایک بیل کا چھوٹا مجسمہ برآمد ہواجس کے بارے میں ماہرین کاکہناہے کہ یہ 3ہزار سال پرانا ہے ۔

مجسمے کو مزید جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹر ی میں بھیج دیا گیاہے اور ماہرین کے مکمل جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔