24 جنوری کو کون سے اہم تاریخی واقعات رونما ہوئے؟

Published On 24 January,2021 09:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہ جنوری کی 24 دن تاریخ کو دنیا بھر میں اہم واقعات رونما ہوئے، آئیے ان میں سے چند کے بارے میں آُپ کو بتاتے ہیں۔

2003ء: شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایٹمی بحران کے پرامن حل پر متفق ہوئے۔

1996ء : امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی خاتون اول ہلیری کلنٹن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

1979ء : امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1965ء : برطانیہ کے سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا انتقال ہوا۔

1556ء: چین میں آئے زبردست زلزلے سے8 لاکھ تیس ہزار افراد کی موت ہوئی۔

2007ء: امریکی فوج نے القاعدہ کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔

2004ء: ایم ای آر بی راکٹ سیارہ مریخ کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے بعد رابطہ کا آغاز کیا گیا۔

1985ء: محمد خان جونیجو پاکستان کے 10ویں وزیراعظم مقرر ہوئے۔

1985ء: پاکستان میں ضیاء الحق کی جانب سے نافذ کئے گئے مارشل لا کا خاتمہ ہوا۔

1984ء: ایپل کمپیوٹر نے میکنٹوش پرسنل کمپیوٹر کی نمائش کے لیے پیش کیا۔

2011ء : ماسکو کے ڈونوڈیڈو ہوائی اڈے پر ہوئے بم دھماکے سے 35 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوئے۔