خالی مکان میں پھلانگنے والی خاتون کیساتھ کیا ہوا

Published On 22 January,2021 10:48 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) کہا جاتا ہے کہ دنیا میں جنات کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہے،اگر ان جنات کو انسانوں کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچ جائے تو وہ انسان سے ساری عمر اپنا بدلہ لیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطاق ایک مارننگ شو میں اداکارہ صائمہ علی نے بتایا کہ ان کے والد کی ایک کزن جب 17 سال کی تھیں تو ایک بار کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کی گیند کسی مکان کے اندر جا گری، انہوں نے دیوار سے چھلانگ ماری اور گیند لے کر واپس آئیں لیکن آتے ہی بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔

اس کے بعد ان کی حالت بگڑنے لگی، ان کا چہرہ بگڑ گیا، آواز بدل گئی، اکثر ان کے کمرے سے بلیوں اور جانوروں کی آوازیں آتیں ۔اس کے بعد جب انہیں کسی کو دکھایا گیا تو پتہ چلا کہ دیوار کے پار جہاں انہوں نے چھلانگ لگائی تھی وہاں جنات کا کوئی بچہ تھا جو انتقال کرگیا، اس کے بعد جنوں نے ان پر قبضہ کرلیا اور انتقام لینا شروع کردیا اور جب وہ بوڑھی ہوگئیں تو بالآخر ان کا پیچھا چھوڑ دیا۔