نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر میرٹھ میں واقع رینانی جیولز کے بانی ہرشت بنسل نے ایک انگوٹھی میں 12 ہزار 638 ہیرے جڑ کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہرشت کی کمپنی نے 30 نومبر 2020ء کو یہ ریکارڈ قائم کیا جبکہ پہلی مرتبہ انہیں یہ ریکارڈ بنانے کا خیال 2018ء میں آیا تھا۔
ہرشت بنسل نے جس انگوٹھی میں 12 ہزار 638 ہیرے جڑے اس کا نام میری گولڈ رکھا ہے جس کی بناوٹ گیندے کے پھول کے مشابہہ ہے۔ اس میں 38 اعشاریہ 8 قیراط کے قدرتی ہیرے جڑے گئے ہیں۔
Indian jeweller sets sparkling record with 12,638 diamonds in one ring | Guinness World Records https://t.co/BOOoqYmsEe
— Eugene Kreitton (@EugeneKreitton) December 21, 2020
بھارتی ثقافت میں گیندے کے پھول کو خوش حالی اور خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ قدرتی ہیروں سے جڑی اس انگوٹھی کا وزن 165 گرام یا 5.8 اونس سے کچھ زیادہ ہے۔
پچیس سالہ ہرشت اس سے قبل 2018ء میں 18 قیراط سونے کی بھی ایک منفرد انگوٹھی بنا چکے ہیں۔ میری گولڈ کا کارنامہ انجام دینے پر گزشتہ ماہ ہی ہرشت کو گنیز ورلڈ ریکارڈ ملا ہے۔
ہرشت سے قبل حیدرآباد کے ہال مارک جیولرز نے ایک انگوٹھی میں سات ہزار 801 ہیرے جڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جسے ہرشت بنسل توڑنے میں کامیاب رہے۔