آپ کو دیکھ کر تیز اور سست ہونیوالا ‘ردِعمل’ویڈیو نظام

Published On 15 December,2020 10:38 am

سٹین فورڈ: (روزنامہ دنیا) اگر کوئی ویڈیو کی مدد سے جوڈو، یوگا اور ورزش سیکھنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بنانے والے اپنی رفتار سے حرکت کرتے ہیں جبکہ اسے دیکھ کر نقل کرنے والا پیچھے رہ جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خامی کو دیکھتے ہوئے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو کیمرے سے دیکھنے والے کی حرکات نوٹ کرتے ہوئے ویڈیو چلنے کی رفتار آہستہ یا تیز کرسکتا ہے ۔اسے ‘ردِ عمل پرمبنی ویڈیو پلے بیک یعنی ری ایکٹو پلے بیک کا نام دیا گیا ہے جسے برطانیہ کی لینکاسٹر یونیورسٹی، کیلیفورنیا سٹین فورڈ یونیورسٹی اور ایف ایکس لیبارٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

یہ بیک وقت ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کا مجموعہ ہے ۔اس میں مائیکروسافٹ کا بنا بنایا کائنیٹک موشن سینسر استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے والے کی کہنیوں، گھنٹوں، بازو، کولہوں، ہاتھوں اور ٹانگوں کی حرکات کو نوٹ کرتا ہے ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سسٹم ان ویڈیو کیلئے بھی کارآمد ہے جو ریکارڈ ہوچکی ہیں۔