فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکا سے ایک خبر آئی ہے جہاں پر حاملہ خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے گاڑی روک کر صدارتی الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنے چلی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن آفس کی نگرانی کرنے والے ایک کارکن کیرن گونزالز کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی خاتون کی مدد کی گئی، حاملہ خاتون بہت پر سکون تھی، تاہم اس کے شوہر کافی گھبرائے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کے شوہر نے لائن میں کھڑے ہوکر اپنی اہلیہ کے لئے بیلٹ مانگے۔ حاملہ خاتون کے شوہر نے عملے کو بتایا کہ میری حاملہ بیوی کار میں انتظار کر رہی ہے کیونکہ اہلیہ نے ہسپتال جانے کی بجائے ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عملے نے ایک بیلٹ پکڑا اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے لئے اس کی گاڑی پر چلا گیا۔
کیرن گونزالز کا کہنا تھا کہ خاتون نے پر سکون انداز میں بیلٹ پیپر بھرا۔ جس کے بعد ووٹ کو چیک کرنے کے بعد بیلٹ باکس میں ڈال دیا گیا۔ خاتون ووٹ ڈالنے پر کافی خوشی کا اظہار کر رہی تھی۔