ترک خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

Last Updated On 31 March,2020 09:50 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں موجود ترک خاتون کے ہاں ایک ساتھ ہی پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ بچہ صحت مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مقیم ایک ترک خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت ہوئی، بچے اور ماں صحت من ہیں جبکہ نومولودوں میں 3 لڑکے اور دولڑکیاں شامل ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ’سبق‘ کے مطابق ادارہ امور صحت کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مقیم 32 سالہ ترک خاتون کے پانچ بچوں کی بیک وقت ولادت ہوئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولودوں کی عمر 32 ہفتے ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام بچے مکمل صحت مند ہیں جن کا وزن 12سو سے 1600 گرام ہے۔

نومولودوں کو ابتدائی طور پرانکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ربّ تعالیٰ نے بیک وقت مجھے اتنی ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔ اس کا کرم ہے جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 20 اگست 2019ء کو بھی سعودی عرب میں ایک سعودی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، اس وقت بھی ماں نے تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا تھا۔