ناروے میں شرارتی وہیلز کی موج مستیاں

Last Updated On 05 December,2018 09:54 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آپ نے انسانوں کو موج مستی کرتے دیکھا ہی ہو گا لیکن یہاں تو جانور بھی موج مستی کرنے نکل پڑے ہیں۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں وہیلز موج مستی کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ دلچسپ مناظر ناروے کے سمندر میں دیکھے گئے جب ایک کائیکر اپنی بوٹ میں سیر کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک کچھ شرارتی وہیلز نے انٹری دی اور پانی میں اچھلتے ہوئے نہ صرف کرتب دکھائے بلکہ موج مستیاں بھی کیں۔

وہیلز کی اچانک آمد پر جہاں کائیکر پہلے تو خوفزدہ ہوا تاہم وہیلز کو شرارتیں کرتا دیکھ کر سکون کا سانس لیا اور موج مستی میں خود بھی شامل ہو گیا۔ وہیلز نے کائیکر کی چھیڑا چھاڑی کا بالکل برا نہیں منایا اور شرارتوں میں پہلے کی طرح مشغول رہیں۔