برطانیہ میں بکریوں کیساتھ یوگا کلاسز

Last Updated On 05 December,2018 09:43 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو فٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے تاہم بکریوں کیساتھ یوگا سننے میں کچھ مختلف سا لگتا ہے اور ورزش کا یہی منفرد اور دلچسپ انداز امریکہ کے بعد اب برطانیہ میں بھی بےحد مقبول ہو رہا ہے۔

امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہونے والے گوٹ یوگا کی مقبولیت اب برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی پہنچ گئی ہے اور لوگ قدرتی ماحول میں ورزش کو فروغ دیتے اس نئے ٹرینڈ میں نہ صرف دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ اسے منفرد بھی قرار دے رہے ہیں۔

منفرد نوعیت کی اس یوگا کلاس میں لوگ ننھی بکریوں کے بیچ یوگا کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھتے ہیں جبکہ شرارتی بکریاں بھی خوب مزے سے یوگا کلاسز کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔