''فانوس'' سے شادی رچانے والی برطانوی خاتون

Last Updated On 27 November,2018 12:45 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) انسان کو بعض اوقات کوئی چیز بہت زیادہ پسند آجاتی ہے اور وہ اسے خرید کر گھر میں سجا لیتا ہے لیکن آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ برطانیہ میں خاتون کو فانوس سے اس قدر محبت ہے کہ اس سے شادی کر رکھی ہے اور اسے بانہوں میں لیکر سوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لیڈز کی 34سالہ امینڈا لبرٹی نامی اس خاتون نے یہ فانوس خرید و فروخت کی ویب سائٹ ’’ای بے‘‘ پر دیکھا تھا چنانچہ اس نے جرمنی سے یہ فانوس درآمد کروا لیا اور اسے یہ فانوس اس قدر بھایا کہ اس کے ساتھ نہ صرف شادی کر لی بلکہ اپنے اس ’’محبوب شوہر ‘‘ کی محبت میں اسکی شکل کا ٹیٹو بھی اپنے بازو پر بنوا لیا ہے۔

ایسا بھی نہیں کہ امینڈا نے فانوس زندگی میں پہلی مرتبہ خریدا ہے اس کے پاس دیگر کئی طرح کے خوبصورت فانوس پہلے بھی موجود ہیں۔امینڈا کا کہنا ہے کہ فانوس کو دیکھ کر انھیں طاقت اور خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے۔