خطروں کے کھلاڑیوں کا بلند پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ

Last Updated On 27 November,2018 11:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

تصویر میں نظر آنیوالے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے بلند و بالا پہاڑکے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔ سر پھرے نوجوانوں نے ہزاروں میٹر بلند پہاڑ سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کرتب بازی کا شوق بھی پورا کیا۔

اس خطرناک مظاہرے کو دیکھنے والے دل تھام کر رہ گئے کیونکہ ذرا سی لاپرواہی زندگی بھر کیلئے معذور بنا سکتی ہے یا پھر موت بھی اس کا انجام ہو سکتا ہے۔