دنیا کے مضبوط ترین مرد کا مقابلہ گیم آف تھرونز کے اداکار نے جیت لیا

Last Updated On 26 November,2018 11:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) دبئی میں دنیا کے مضبو ط ترین مرد کا سالانہ مقابلہ ہوا جس میں شر یک افراد نے اپنی جسمانی مضبو طی اور بہادری کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے مختلف ممالک سے آئے 13 باڈی بلڈرز کو مشکل ترین مرحلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ مقامی پارک میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں باڈی بلڈرز نے رسی کے ذریعے کئی ٹن وزنی ٹرک کھینچنے اور انتہائی وزنی اشیا کو کم سے کم وقت میں مطلوبہ مقام تک پہنچا کر اپنی طاقت کا ثبوت پیش کیا۔

یہ مقابلہ آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیم آف تھرونز کے اداکار نے جیت لیا۔ اس موقع پر اداکار کو پرستاروں نے خوب داد دی اور ایونٹ کو یاد گار بنانے کیلئے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔