نوجوان کو کرتب بازی مہنگی پڑ گئی

Last Updated On 16 November,2018 09:47 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک نوجوان کو کرتب بازی کرنا مہنگی پڑ گئی، ڈائیو بورڈ پر ہینڈ سٹینڈ کی کوشش کرتا اناڑی کھلاڑی توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اوندھے منہ پانی میں گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ٹاؤن کے سوئمنگ سنٹر میں ایک اناڑی کھلاڑی نے ہینڈ سٹینڈ کرتے ہوئے پول میں ڈائیونگ کرنا چاہی لیکن اس دوران ڈائیو بورڈ میں اٹک کر کرتب تو نہ کر سکا تاہم پانی میں اوندھے منہ گرنے کے باوجود زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔ کرتب بازی کا شوق اپنی جگہ لیکن یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ نوجوان کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئر بھی کرچکے ہیں۔