روس میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقاد

Last Updated On 16 November,2018 09:18 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) روسی دارالحکومت ماسکو میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں 300 مختلف سائز اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زائد کتوں نے شرکت کی۔

اس شو میں روس سمیت مختلف ممالک سے آئے صحت مند اور توانا کتوں نے ماڈلز کی طرح سب کے سامنے چل کر اپنے حسن کے جلوے بھی دکھائے۔ اس ایونٹ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کتوں کے درمیان مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقامی ایکسپو سنٹر میں منعقد کیا گیا یہ 2روزہ ڈاگ شو ایک میلے کا سا منظر پیش کر رہا تھا جہاں ان کتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔