ماہر شیف نے شاندار کرتب کے دوران انڈے کو دل کی شکل دیدی

Last Updated On 24 October,2018 09:08 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چینی شیف کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جس نے انڈہ فرائی کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور انڈے کو دل کی یوں شکل دی کہ دیکھنے والے بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے

غیرملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے ماہر شیف نے ایک انڈہ لیا اور اُس انڈے کو اُچھالتے ہوئے ایسی شاندار ٹرکس پیش کیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اس دوران نہ تو انڈہ نیچے گرا اور نہ ہی ٹوٹا۔

بعدازاں شیف نے انڈے کو دل کی شکل میں یوں فرائی کیا کہ دیکھنے والے بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے، شیف کی انڈہ فرائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔