عرب دنیا کا سب سے کم عمر فیشن بلاگر

Last Updated On 22 October,2018 06:50 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) جائیڈن جوشوا دیاب لبنانی نژاد امریکی بچہ جسکی عمر صرف 3 برس ہے۔ وہ عرب دنیا کا سب سے کم عمر فیشن بلاگر ہے ۔

جائیڈن کا انسٹاگرام پر اپنا پیج ہے اور اسکے فالوورز کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔مذکورہ پیج جائیڈن کی والدہ چلا رہی ہیں۔ وہ JJ The Fashion Influencer کے نام سے اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔ اس پیج پر فیشن، کھانے پینے ، خاندان، سیاحت اور بچوں کی دلچسپی سے متعلق موضوعات پر پوسٹیں موجود رہتی ہیں۔

کم عمری کے باوجود ننھا جائیڈن اپنے کپڑوں کا انتخاب خود کرتا ہے ۔ وہ تصاویر میں بہت پرسکون اور مطمئن نظر آتا ہے اور کیمرے کی آنکھ کے سامنے ہر گز نہیں ہچکچاتا۔ جائیڈن مستقبل میں ڈرامہ اور ایکٹنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔