رائیڈر کے بغیر چلنے والی خودکار سائیکل

Last Updated On 20 October,2018 09:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک ایسی منفردسائیکل بنالی گئی ہے جو بغیر رائیڈر کے بھی چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا توازن خود کار انداز میں برقرار رکھنے والی اس سائیکل کی تیاری میں چینی یونیورسٹی کے ماہرین نے جی پی ایس ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس میں ایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے یہ رائیڈر لیس سائیکل مڑتے اور رُکتے ہوئے گرتی نہیں بلکہ حیرت انگیز انداز میں چلتی دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین اب اس سائیکل میں مزید جدت لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔