آسٹریلیا:کینسر کا جھوٹ بول کر 55ہزارڈالر ہتھیانے والی خاتون گرفتار

Last Updated On 20 October,2018 03:23 pm

سڈنی: ( دنیا نیوز) آسٹریلوی خاتون نے کینسر کے مرض کے علاج کا جھوٹ بول کر سوشل میڈیا صارفین کو بے وقوف بنایا۔

ستائیس سالہ لوسی ویلینڈ کی گرفتاری کے بعد بتایا گیا کہ ملزمہ نے رقم کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا۔اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا رکھا تھا جہاں یہ لوگوں کو اپنی حالت کے بارے میں آگاہ کرتی تھی۔ کینسر کی بیماری کو سچ کے روپ میں ڈھالنے کے واسطے اس لڑکی نے اپنے سر کے بال بھی مونڈوا لیے تھے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اس لڑکی کی مہم سے متاثر ہوکر صارفین نے جذبہ انسانیت کے تحت دل کھول کر امداد کی۔محتاط اعدادوشمار کے مطابق امداد کی رقم 55 ہزار ڈالر بتائی جار ہی ہے۔
اس کی متعدد پوسٹوں کو تضاد کے باعث رپورٹ کیا گیا جس کے بعد حکام نے ایکشن لیتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کی جس کے بعد اس لڑکی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔