کھلاڑیوں کی آسمان کی بلندی پر فٹبال سے کرتب بازی

Last Updated On 19 October,2018 09:52 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) خطروں کے کھلاڑیوں نے سینکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر اُڑان بھرتے گرم ہوا کے غبارے میں بیٹھ کر فری سٹائل فٹبال ٹرکس کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈونچر کے شوقین فری سٹائل فٹبالرز نے کرتب بازی کیلئے آسٹریا کے پہاڑوں کا انتخاب کیا اور ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے آسمان کی بلندی پر پہنچ کر فٹبال سے ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُنکی مہارت و ہمت کی داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔