پہلی بار روبوٹ کی بطور گواہ پیشی

Last Updated On 17 October,2018 09:55 am

لندن (دنیا نیوز ) انسانی تاریخ میں پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوا۔ روبوٹ کی صلاحیتوں پر ارکان پارلیمنٹ حیران رہ گئے۔

روبوٹ اب پارلیمنٹ میں بھی پیش ہونے لگے ہیں۔ مڈل سیکس یونیورسٹی سے پیپر دی روبوٹ برطانوی پارلیمنٹ میں شریک ہوا اور اپنا تعارف کرایا۔

روبوٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، فورتھ انڈسٹریل انقلاب اور روبوٹکس کے بارے سوال کیے گئے۔ پیپر نامی روبوٹ کو جاپانی کمپنی نے تیار کیا ہے جسے 2014 سے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔