چین میں ننھے سفید ٹائیگرز پہلی بار عوام کے سامنے پیش

Last Updated On 17 October,2018 09:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین کے چڑیا گھر میں تین ننھے سفید ٹائیگرز کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ بے بی ٹائیگرز کو دیکھ کر لوگ تو خوش ہو رہے ہیں‌، بچوں کے لئے بھی انوکھی دلچسپی کا اضافہ ہو گیا ہے.

غیر ملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے چڑیا گھر میں دو ماہ قبل پیدا ہونے والے تین ننھے سفید ٹائیگرز کی شرارتوں نے جہاں چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اُنکی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے اور خاص خیال بھی رکھا جا رہا ہے۔ ننھے سفید ٹائیگرز کو دیکھ کر لوگ نہ صرف خوش ہو رہے ہیں، بچوں کیلئے بھی انوکھی دلچسپی کا اضافہ ہو گیا ہے اسی لئے دھڑا دھڑ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔