سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں سانپ نکل آیا

Last Updated On 25 September,2018 01:46 pm

لاہور (دنیا نیوز ) لاہور کے سروسز ہسپتال میں تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سانپ مار ڈالا۔

سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

گائنی وارڈ میں موجود مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال کے عملے نے مل کر سانپ کو مار ڈالا۔ سانپ مارے جانے کے بعد گائنی وارڈ میں حالات معمول پر آگئے۔

ویڈیو دیکھیں