یوم عاشور پر غریب بچوں کو کھانا کھلانے والے پولیس اہلکار کیلئے انعام

Last Updated On 24 September,2018 09:27 pm

بنوں: (دنیا نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا نے یوم عاشور پر اپنے حصے کا کھانا غریب بچوں کو کھلانے والے پولیس اہلکار برکت اللہ شاہ کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

یوم عاشور کے موقع پر خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لیے پولیس لائن سے کھانا فراہم کیا گیا تھا جس پر پولیس اہلکار برکت علی شاہ نے قریب ہی موجود 2 غریب بچوں کو اپنے حصے کا کھانا کھلایا تھا۔ اس موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا اور اسے پولیس کا مثبت چہرہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر تصویر کی شہرت کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے سپاہی برکت اللہ شاہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔