جاپان :بندروں نے ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Last Updated On 23 September,2018 12:09 pm

لاہور(نیٹ نیوز) بندر اپنی مست عادتوں اور شرارتوں سے انسانوں کو تنگ کر نے میں مشہور ہیں لیکن شرارتیوں کے قبیلے کے دو بندروں نے جاپان کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق یونیفارم پہنے یہ دونوں بندر ریسٹورنٹ میں آنے والے افراد کی ٹیبل پر جا کر مشروبات اور ہاتھ صاف کر نے کیلئے تولیے دیتے ہیں۔

ٹوکیو کایہ ریسٹورنٹ بندر ویٹرز کے باعث مقبول ہو تا جارہا ہے اور ہوٹل انتظامیہ مزید تین بندروں کو بھرتی کر کے انہیں ویٹر بنانے پر غور کر رہی ہے۔