روس میں ہیلی کاپٹر گالف کا آغاز

Last Updated On 22 September,2018 09:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) روس میں ہیلی کاپٹر کمپنی اور گالف کلب نے نئے کھیل ہیلی کاپٹر گالف کا آغاز کر دیا۔

اس منفرد کھیل میں ایک پائلٹ دوسرا پلیئر اور تیسرا نیویگیٹر شامل ہوتا ہے۔ پائلٹ ہیلی کاپٹر اُڑاتا ہے اور کھلاڑی کم وبیش 10کلو گرام وزنی اور 5 میٹر لمبی گالف سٹک سے گراؤنڈ میں موجود ایک میٹر قطر کی گیند کو ہٹ کرتا ہے۔ اگر آپکو بھی ہیلی کاپٹر گالف سے لطف اندوز ہونا ہے تو اپنی ٹیم لیکر روس پہنچ جائیں اور منفرد گیم کا مزا اُٹھائیں۔