دنیا کی سب سے لمبی سوئی سے بنا سوئٹر

Last Updated On 23 September,2018 11:45 am

لاہور(نیٹ نیوز) برطانوی کاؤنٹی کی ایک خاتون نے سوئٹر بننے کے لئے دنیا کی سب سے بڑی سوئیوں کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس خاتون نے یہ حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 14 فٹ لمبی اور 3.54 انچ چوڑی سوئیوں سے سوئٹر بننا شروع کیا تو دلکش ڈیزائن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

لکڑی کی بنی ان سوئیوں کو دنیا کی سب سے بڑی سوئیاں تسلیم کرتے ہوئے گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سوئٹر بننے کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔