گردے کی پتھری نکالنے کا انوکھا علاج دریافت

Last Updated On 18 September,2018 09:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سائنس کی دنیا میں رُونما ہونیوالے واقعات بعض اوقات حقیقت سے زیادہ سائنس فکشن لگ رہے ہوتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا امریکہ کے محققین کیساتھ جن کو تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جن مریضوں نے رولر کوسٹر پر سواری کی ان کے گردے سے پتھری نکل گئی۔ اس تحقیق کی بنیاد کئی برس قبل مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ وارٹِنگر کے ایک مریض پر ہے جو والٹ ڈزنی سے چھٹیاں گزار کر آئے تھے۔

مریض نے بتایا کہ بِگ تھنڈر ماؤنٹین رائیڈ پر سواری کے بعد ان کے گردے میں موجود پتھریوں میں سے ایک پتھری نکل گئی۔ نامعلوم مریض کو اس اتفاق پر بڑی حیرانی ہوئی اور انہوں نے جھولے کی سواری جاری رکھی۔ جتنی بار وہ رولر کوسٹرپر سواری کیلئے گئے ان کی پتھریاں نکلتی رہیں۔