نوجوان نے کتابوں کی دکان جیت لی

Last Updated On 17 September,2018 12:31 pm

ویلز(نیٹ نیوز)ہالینڈ کے 30 سالہ نوجوان نے برطانیہ میں کتابوں کی ایک چلتی ہوئی دکان جیت لی جس کے مالک نے اسے فروخت کرنے کیلئے تین ہزار روپے کی خریداری کے عوض درجنوں ٹکٹ جاری کئے تھے اور ایک ٹکٹ نوجوان نے بھی خریدا تھا۔

یہ دکان ویلز کے علاقے کارڈیگنز میں واقع ہے جس کے مالک پال مورس ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں۔ اس دکان کی قیمت تقریبا پاکستانی 50 لاکھ روپے ہے تاہم پال نے اس کی فروخت کا اشتہار دینے کے بجائے دکان کی قیمت کے بدلے ہزاروں ریفل ٹکٹ چھاپ کر فروخت کردئیے ۔

ہر ٹکٹ کیلئے ضروری تھا کہ گاہک کم سے کم تین ہزار روپے کی کتابیں یہاں سے خریدے ۔ان میں سے ایک ٹکٹ سائنس فکشن کہانیوں کے مداح 30 سالہ سائسجن وین ہیرڈن نے بھی خریدا اور قرعہ اندازی میں دکان اس کے نام نکل آئی ،اس طرح وہ اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو صرف تین ہزار روپے کے عوض 50 لاکھ روپے کی دکان کے مالک بن جائینگے ۔