سوپ میں چوہا نکلنے پر ریسٹورنٹ کو 190 ملین ڈالرز جرمانہ

Last Updated On 13 September,2018 03:23 pm

بیجنگ(نیٹ نیوز ) چین میں ایک معروف ریسٹورنٹ کو سوپ میں چوہا نکلنے پر 190 ملین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چوہے کی موجودگی کا علم اس وقت ہوا جب ایک حاملہ خاتون سوپ پینے کیلئے ''ہاٹ پاٹ '' ریسٹورنٹ میں آئی، سوپ میں چوہا نکلتے ہی ریسٹورنٹ میں تھرتھلی مچ گئی اور کھانا کھانے کیلئے آنے والے صارفین نے اس پر شدید احتجاج کیا۔ واقعے کے بعد شینڈونگ میں ریسٹورنٹ کی ایک برانچ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے رابطہ کرنے پر اس بات کی پرزور تردید کی کہ انہیں ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے معاملے کو دبانے کیلئے زرتلافی کی پیشکش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ان کی اہلیہ مکمل صحت مند ہوں اور اس لئے وہ ان کا مکمل چیک اپ کروانے کیلئے ہسپتال جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کی جانب سے انہیں یہ پیشکش کی گئی تھی کہ اگر زہریلا کھانا کھانے سے ان کے ہونے والے بچے کو کسی قسم کا خطرہ ہو تو وہ اسقاط حمل کیلئے الگ سے 20 ہزار یوان دینے کو تیار ہیں۔


قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔