برطانیہ میں بلیک پڈنگ پھینکنے کا مقابلہ

Last Updated On 13 September,2018 02:07 pm

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے قصبے میں بلیک پڈنگ پھینکنے کے دلچسپ اور روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ اس منفرد کھیل میں کھلاڑیوں کو پڈنگ کو 20 فٹ اونچے مقررہ مقام تک پھینکنے کی بھرپور کوشش کرکے مقابلہ اپنے نام کرنا تھا جس میں ہر کھلاڑی کو پڈنگ پھینکنے کے لئے تین مواقع دئیے گئے۔

سخت مقابلے کے بعد 44 سالہ شخص نے مقابلہ جیت کر ٹرافی اور 100پاؤنڈ کا انعام حاصل کیا۔ واضح رہے برطانیہ میں یہ روایتی مقابلہ قدیم روایت کے تحت گزشتہ پانچ صدیوں سے اب تک جاری ہے جس میں ہر سال شہر بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرکے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔