امریکہ: چور کی پسٹل کاؤنٹر سے نیچے جا گری، الٹے پاؤں واپس بھاگنا پڑا

Last Updated On 12 September,2018 11:58 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں چوری کی نیت سے سٹور میں داخل ہونے والے مسلح شخص کی پسٹل کاؤنٹر سےنیچے جا گری، گھبراہٹ میں چور کو الٹے پاؤں واپس بھاگنا پڑ گیا۔

ڈینور کےایک سٹور میں دلچسپ واقعہ پیش آیا، سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ فوٹیج میں چور کو سٹور میں داخل ہوتے اور کاؤنٹر پر آتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح شخص نے جیسے ہی کاؤنٹر پر کھڑی خاتون کو پسٹل سےڈراناچاہا، گھبراہٹ میں پسٹل نیچے جا گری اور چور کو اپنی جان بچانے کےلیے الٹے پاؤں واپس بھاگنا پڑگیا۔