جرمنی کی خوبصورت ترین خاتون مُردے دفنانے پر مامور

Last Updated On 11 September,2018 10:22 am

جرمنی: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں مردوں کی تدفین کرنے والی خاتون راشیل مرکس کو آن لائن مقابلوں میں جرمنی کی خوبصورت ترین خاتون گورکن کا اعزاز حاصل ہے اور انہیں (مس فیئرویل) کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔

مرکس اپنے شوہر کے ساتھ جرمنی کے شہر لیکہائم میں رہتی ہیں اور انہوں نے 46 خواتین کو ہرا کر جرمنی کی سب سے خوبصورت خاتون گورکن کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر انہیں فخر ہوا ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد گورکن جیسے پیشے کو بھی دوسرے کاموں کی طرح عزت دلانا ہے لیکن یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد ان کے کاروبار میں بہت اضافہ ہوا ہے اور لوگ اپنے مردے دفنانے کے لئے ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔ 

مرکس کے شوہر سٹیفن اپنی بیوی کو اعزاز ملنے پر بہت خوش ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کو اکثر کہا کرتا تھا کہ تم بہت خوبصورت ہو اور اب اسے میری بات کا یقین ہونے لگا ہے۔