چینی نوجوانوں‌ نے اونچی عمارت کی کھڑکی میں‌ پھنسی بچی کو بچا لیا

Last Updated On 12 September,2018 09:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اب اسکی تازہ مثال چین کے صوبے جنگژو کے شہر چانگشو میں دیکھی گئی جب ایک بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر نکل آئی اور خود کو کھڑکی کی ریلنگ پر پھنسا بیٹھی۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں پھنسی بچی کو راہ چلتے دو نوجوانوں نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کئے بنا فلمی ہیرو سپائیڈر مین کی طرح عمارت پر چڑھے اور بچی کونیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا، بچی کو بچانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پرخوب دھوم مچا رکھی ہے۔