وہیل چیئر کو 60 سیکنڈ میں66 بار گھمانے کا عالمی ریکارڈ

Last Updated On 05 September,2018 02:04 pm

لندن(نیٹ نیوز) ہم میں سے تقریباً ہر شخص تیز تیز گھومنے سے ڈرتا ہے کیونکہ اس عمل سے انسان کا سر چکرا جاتا اور صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

لیکن آج کل ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت شخص سامنے آرہا ہے جو منفرد کارنامے سر انجام دینے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک برطانوی نوجوان نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کی قوت سے اسے مسلسل گھماتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

سٹیفن رینی نامی لیور پول سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے 60 سیکنڈ کے مختصر ترین وقت میں 66 بار وہیل چیئر کو تیز رفتاری سے گھماتے ہوئے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور سب کو حیران کر دیا۔