ہتھیلی جتنا چھوٹا بچہ موت سے لڑتے زندگی کی بازی جیت گیا

Last Updated On 05 September,2018 09:59 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کا سب سے کم وزن اور انسانی ہتھیلی جتنا چھوٹا بچہ تمام تر مشکلات کو سہتا ہوا اب صحت مند زندگی کی جانب گامزن ہے۔

برطانیہ کا کم وزن بچہ ٹیلر رواں سال 15 مارچ کو قبل ازوقت پیدا ہوا، پیدائش کے وقت بچہ 26 ہفتے اور 5 دن کا تھا جب کہ اس کا وزن 350 گرام یعنی آدھا کلو سے بھی کم تھا اور حجم ہتھیلی کے برابر تھا۔

ڈاکٹرز نے والدین کو آگاہ کیا کہ بچے کے زندہ بچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ چار ماہ تک مشین میں رہ کر بچہ زندگی کی بازی جیت گیا اور اسے 7 جولائی کو صحت مند ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ والدین کے بقول ڈاکٹرز کہتے تھے جب ہم بچے کو اٹھاتے تو اس کا وزن ایک کولڈ ڈرنک کین سے بھی کم ہوتا تھا اور ہمیں بچے سے زیادہ کین وزنی لگتا تھا۔