ناکارہ اشیا کو خوبصورت فن پاروں میں ڈھالنے والا ہنرمند نوجوان

Last Updated On 05 September,2018 11:17 am

نیروبی: (روزنامہ دنیا) کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ناکارہ اشیا اور کچرے سے فن پارے بنا کر آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دیدیا ہے۔

ایوانز نگیور نامی فنکار نے کچرے و پرانے برتن لکڑی کے ٹکڑے، بوتل کے ڈھکن و دیگر ناکارہ اشیا کا استعمال کیا اور انہیں جوڑ کر منفرد فن پارے بنا دئیے جبکہ یوں پرانی اشیا کو کارآمد بناتے فن کار کی صلاحیتیں جس نے دیکھیں تعریف کئے بنا رہ نہیں سکا۔ ایوانز اپنے فن پاروں کو تخلیق کرنے کیلئے کسی قسم کی خریداری نہیں کرتا، وہ صرف ناکارہ اور پرانی اشیا ڈھونڈتا ہے اور انہی کی مدد سے آرٹ کے نمونے تیار کر تا ہے، آرٹسٹ کی صلاحیتوں کو مختلف فورمز پر سراہا جارہا ہے۔