امریکا سے تنازع، ترک کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی

Last Updated On 12 August,2018 06:56 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کرنے کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی ہوگئی، ترک صدر نے عوام سے خطاب میں کہا ہےکہ اگر امریکا کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس اللہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کرنے ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں20 فیصد کمی ہو گئی۔ ترک صدر طیب اردوان نےعوام سے خطاب میں کہا ہےکہ اگر امریکا کے پاس ڈالرز ہیں تو ہمارے پاس اللہ اور عوام کا ساتھ ہے۔ ا

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیرملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں، ترکی اس وقت معاشی جنگ سے دوچار ہے۔ ترکی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھائے گا۔

امریکا اور ترکی نیٹو کے ممبران ہیں اور دونوں میں دو ہزار سولہ میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کی سزا کا معاملہ، روس سے دفاعی سامان کی تجارت اور داعش کے خلاف کارروائی جیسے ایشوز پر اختلافات ہیں۔