دنیا کا سب سے پست قامت بس ڈرائیور

Last Updated On 10 August,2018 12:03 pm

لندن(نیٹ نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈنے سابق عراقی باشندے کو دنیا کے پست قامت ترین بس ڈرائیور کا اعزاز دے دیا، فرینک فائق ہاشم کا قد صرف 4 فٹ 5.6 انچ ہے اور وہ ڈبل ڈیکر بس چلاتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق 55 سالہ فرینک فائق ہاشم کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے پست قامت ترین بس ڈرائیور کا سرٹیفکیٹ دے دیا، فرینک بیس سال قبل عراق سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور وہ ڈیڑھ سال سے برطانیہ کے شہر چیچسٹر میں ڈبل ڈیکر بس چلا رہے ہیں ۔

سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کے لئے مثال بنوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ کبھی مایوس نہ ہوں اور دوسروں کو ان کے عزائم پورے کرنے میں مدد کریں۔

واضح رہے کہ فرینک فائق ہاشم کو پیدائشی طور پر achondroplasia نامی بیماری لاحق ہے جو بونے پن کی ایک عام قسم ہے ، یہ ہڈیوں کی افزائش سے متعلق بیماری ہے ، اس میں اوپری دھڑ نارمل جبکہ ہاتھ اور پیر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔