چین کی 100 میٹر بلند عمارت سے آبشار بہنے لگی

Last Updated On 24 July,2018 10:12 am

لاہور :(روزنامہ دنیا) چین میں یوں تو ماہرِتعمیرات نت نئے پراجیکٹس پر کام کرتے ہوئے دنیا کو حیران کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم چین میں بلند و بالا عمارت سے بہتی مصنوعی آبشار نے دیکھنے والوں کوحیرت میں ڈال دیا۔

ایک سو میٹر بلندی سے بہتی اس آبشار نے جہاں قدرتی نظارہ ترتیب دیدیا وہیں اکثر لوگ اسے اپنی آنکھوں کادھوکہ سمجھتے رہے اور یقین ہو جانے پر ماہر تعمیرات کی مہارت پر داد دیتے نظر آئے۔