ماہر پائلٹ کے جہاز اُڑاتے ہوئے شاندار کرتب

Last Updated On 23 July,2018 12:43 pm

لاہور(نیٹ نیوز) جہاز اُڑاتے تو اکثر ہوابازوں کو دیکھا گیا ہے لیکن اس دوران کرتب پیش کرتے کسی کسی کو دیکھا گیا ہوگا کیونکہ یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس پائلٹ کی مہارت دیکھیں جس نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

یہ کارنامہ برطانیہ کے ٹاؤن فارن برو کے ایئرپورٹ پر منعقد ہونیوالے ایئر شو کے دوران ایک پائلٹ نے سرانجام دیا اور کئی ٹن وزنی بوئنگ 787 ڈریم لائنر نامی طیارے کی عمودی انداز میں 90 ڈگری کے زاوئیے پر یوں اُڑان بھری کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

جبکہ عمودی انداز میں اُڑان بھرتے جہاز کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور پائلٹ کی مہارت کو سراہ رہے ہیں۔