سب سے بڑے ہوائی جہاز کے مسافروں کیلئے پرتعیش سہولیات

Last Updated On 24 July,2018 10:15 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی کمپنی ہائبرڈ ایئر وہیکلز نے دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ’’ایئرلینڈر 10‘‘ بنا کر تہلکہ مچا دیا تھا اب اس جہاز کی اندرونی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔

جہاز میں لگژری سوٹ بیڈ رومز بنائے گئے ہیں اسی طرح اس کا فرش بھی شیشے کا بنایا گیا ہے اس میں صرف 19 مسافروں کی جگہ ہے ہر مسافر کیلئے الگ کشادہ ترین لگژری کیبن بنائے گئے ہیں جن میں ڈبل بیڈ کے ساتھ دیگر ایسی سہولیات میسر ہیں کہ آدمی سوچتا ہی رہ جائے۔ اس جہاز کی تیاری کیلئے برطانوی حکومت نے مالی معاونت کی اور یورپی ممالک سے بھی اسے گرانٹ دی گئی۔