پریشان خاتون لال بیگ بن گئی

Last Updated On 22 July,2018 06:52 pm

لاہور(نیٹ نیوز) یوں تو لال بیگ اور کیڑ ے مکوڑوں سے پریشان لوگ کیڑے مار دوائیاں استعمال کرکے اس مسئلے کا حل ڈھونڈتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالی ان امریکی خاتون کے تو کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے انتظامیہ کی توجہ اس مسئلے پر دلانے کیلئے انوکھا اقدام کیا۔

انہوں نے ٹیکساس کی کونسل میٹنگ میں احتجاج کے طور پر لال بیگ کا کاسٹیوم زیب تن کئے شرکت کی اور وہاں اپنی شکایت درج کرائی کہ کچھ دن قبل ان کے گھر کے قریب ایک پودا لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پودے پر مچھر، لال بیگ و دیگر کیڑے مکوڑے جمع ہوجاتے ہیں اور وہ گھر کے اندر بھی آجاتے ہیں اس مسئلے پر انتظامیہ فوری ایکشن لے ۔