بھوک سے تنگ ہاتھی نے بس روک کر کیلے چرائے

Last Updated On 21 July,2018 10:44 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) انسانوں کی داد گیری تو الگ بات ہے لیکن سری لنکا میں بھوکے ہاتھی کی دادا گیری نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سری لنکا میں بھوک سے تنگ ایک ہاتھی نے بڑے رعب سے ایک بس کو روکا اور کھانے پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی۔

بس ر کتے ہی ہاتھی نے ڈرائیور کی نشست والی کھڑکی سے اپنی سونڈ کو اندر داخل کیا اور سامان ٹٹولنے لگا جس سے ڈرائیور سمیت کچھ مسافر گھبرا گئے لیکن دلچسپ بات یہ کہ ہاتھی نے بس میں کسی بھی مسافر کو نقصان نہیں پہنچایا اور اپنی بھوک مٹانے کے لئے کیلے اٹھا لئے اور نکل پڑا۔