ڈائنو سارز اگلے 5 سال میں زمین پر دوبارہ آ موجود ہوں گے

Last Updated On 21 July,2018 10:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈائنو سارز ہماری زمین پر ساڑھے 6 کروڑ سال قبل پائے جانیوالے جاندار تھے جو معدوم ہو گئے گو کہ اس وقت زمین انکے رہنے کیلئے نہایت موزوں جگہ تھی۔

تاہم اب اگر ڈائنو سارز دوبارہ موجود ہوں تو عمارتوں سے بھرے ہمارے شہر ان کا وزن برداشت نہیں کر سکیں گے اور یوں لمحوں میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن جائینگی، ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اگلے 5 سے 10 سال میں ڈائنو سارز پھر سے ہماری زمین پر آ سکتے ہیں اور اس کیلئے ماہرین کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈاکٹر جیک ہارنر کا کہنا ہے کہ اگر زمین پر موجود جانوروں کی جینیات میں کچھ تبدیلیاں کر دی جائیں تو صرف ڈائنو سارز ہی کیا زمین سے معدوم ہوجانیوالے تمام جاندار پھر سے پیدا ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر جیک اپنے اس دعوے کو صحیح ثابت کرنے کیلئے اس پر کام بھی شروع کرچکے ہیں جبکہ ان کی ٹیم نے کچھ عرصہ قبل ایک پرندے کے انڈے میں جینیاتی تبدیلیاں کیں جسکے انڈے سے نکلنے والا پرندہ چونچ کے بجائے ڈائنو سارز سے ملتا جلتا منہ رکھتا تھا۔