ایک لاکھ بانوے ہزار روپے کی آئس کریم

Last Updated On 20 July,2018 09:41 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کے ایک ہوٹل نے ریچھ کی صورت کے کرسٹل ٹاپ اور شہد کے چھتے جیسے پیالے میں آئس کریم فروخت کے لئے پیش کر دی ہے۔

اصلی چینی سے بنا سفید پیالہ اور کرسٹل کا ٹاپ، آئس کریم، بیئر ایکسٹرا اور ڈینیر Bear Extraordinaire، یہ ہے بکارٹ ، ونیلا اور چاکلیٹ سے بنی اور قیمت ہے پندرہ سو ڈالر جو پاکستانی روپے میں بنتا ہے ایک لاکھ بانوے ہزار پانچ سو بانوے۔

آئس کریم پر سونے کے ورق اور چاندی کے ٹکڑے چھڑکے گئے ہیں۔ ہوٹل کا کہنا ہے آئس کریم کی قیمت تو صرف تین سو ڈالر ہے اور پیالے کی قیمت بارہ سو ڈالر، اب یہ کھانے والے پر منحصر ہے، اگر وہ پیالہ ساتھ لے جانا چاہے تو ادا کرے گا پندرہ سو ڈالر، ورنہ صرف تین سو ڈالر۔