ہاتھوں کے بَل سیڑھیاں چڑھنے کا مظاہرہ

Last Updated On 18 July,2018 12:05 pm

لاہور(نیٹ نیوز) ہاتھوں کے بَل سیڑھیاں چڑھنا مشکل ہی نہیں خطرناک بھی ہے لیکن چینی نوجوانوں کے کیا ہی کہنے جنہوں نے یہ خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے گنیز ورلڈ ریکارڈ سپیشل شو کے موقع پر فین کونگ نے ہتھیلیوں کے بَل سیڑھیاں چڑھنے کا منفرد کرتب پیش کیا۔
اس موقع پر فین نے محض 31.7 سیکنڈ میں 40 سیڑھیاں چڑھ کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروا لیا۔