برلن: نٹ کھٹ پانڈے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

Last Updated On 17 July,2018 09:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) برلن کے چڑیا گھر میں نٹ کھٹ پانڈے کی آٹھویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں موجود پانڈے کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف چڑیا گھر کو خوبصورتی سے سجایا گیا بلکہ پانڈے کیلئے برف اور پھلوں سے بنا خصوصی کیک بھی پیش کیا گیا۔اپنی سالگرہ کے موقع پر برتھ ڈے کیک سے لطف اندوز ہوتے اور شرارتیں کرتے پانڈے کی دلچسپ حرکتوں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا ،سالگرہ کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوچکی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئرکرچکے ہیں۔