دریائے ٹیمز میں راج ہنسوں کی سالانہ گنتی شروع

Last Updated On 17 July,2018 12:15 pm

لندن (دنیا نیوز ) لندن میں بہنے والے دریا ٹیمز میں راج ہنسوں کی سالانہ گنتی شروع ہو گئی، بارہویں صدی سے جاری اس گنتی کو Swan Upping کہتے ہیں۔

برطانوی دارالحکومت لندن کے دریائے ٹیمز میں راج ہنسوں کی سالانہ گنتی شروع ہو گئی، پانچ روز جاری رہنے والی گنتی کے دوران خصوصی ٹیم سن بری کے مقام سے اناسی میل دور ایبنگڈن تک جاتی ہے۔

دریا میں رہنے والے راج ہنسوں کو بادشاہ کے پرندے مانا جاتا ہے، اس نسبت سے انہیں   کوئنز سوانز   کہتے ہیں، ہر برس ایک ٹیم، روائتی لباس میں ملبوس، لکڑی کی کشتیوں پر بیٹھ کر دریائے ٹیمز میں اترتی ہے اور راج ہنسوں کو پکڑتی ہے۔

انہیں کنارے پر لا کر ان کی صحت کی جانچ کی جاتی ہے، وزن کیا جاتا ہے اور ٹیگ لگائے جاتے ہیں، دریا میں اوسط ایک ہزار سے بارہ سو تک راج ہنس رہتے ہیں۔