ہیلو کٹی کارٹون کردار کی تھیم ٹرین 30 جون کو سفر کیلئے تیار

Last Updated On 28 June,2018 01:13 pm

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپانی کمپنی سان ریو کا متعارف کردہ کارٹون کردار ’ہیلو کٹی‘ تو پوری دنیا میں مقبول ہے ہی لیکن اب ہیلو کٹی ٹرین بھی متعارف ہونے جارہی ہے ۔جی ہاں جاپان کی شنکاسن بلٹ ٹرین بنانے والی ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی 30 جون کو نئی شنکاسن بلٹ ٹرین متعارف کروائے گی جس کی تھیم ہیلو کٹی ہو گی۔

اس ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ہے جس کی برتھوں سے لے کر نشستیں اور اندرونی و بیرونی حصہ بھی ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید رنگوں پر مشتمل ہے۔ یہ ٹرین مکمل طور پر ایک ہیلو کٹی ورلڈ ہو گی۔ جس میں دوستوں کے ساتھ بھی سفر کیا جاسکتا ہے ۔اس میں فوٹو بوتھ بھی بنایا گیا ہے جہاں مسافر تصاویر وغیرہ لے سکیں گے۔

ہیلو کٹی ٹرین کے ایک حصے کو مقامی اشیا کی نمائش کے لیے مختص کیا جائے گا جنہیں مسافر دوسروں کو بطور تحفہ دینے کے لیے خرید سکیں گے۔ اس ٹرین کا ٹکٹ ایڈوانس میں بھی بْک کیا جاسکتا ہے یا پھر جس دن جانا ہو اسی وقت ٹکٹ کٹائیں اور سفر کے مزے اڑائیں۔