مصر کے اہرام پر سکائی ڈائیونگ ایونٹ کا انعقاد

Last Updated On 28 June,2018 10:19 am

قاہرہ (نیٹ نیوز) مصر میں منچلوں نے ہزاروں سال قدیم اہرام کا رخ کیا اور سکائی ڈائیونگ مقابلوں میں حصہ لیا۔ اہرام مصر پر سکائی ڈائیونگ کرتے ماہر نوجوان 19ممالک سے آئے، ایونٹ میں 60 سے زائد کرتب باز شرکت کیلئے پہنچے اور سکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا۔

پیراشوٹ کی مدد سے آسمانوں کی فضائیں چیرتے ہوئے یہ ڈائیورز زمین پر مقررہ نشان پر لینڈ کرنے کا ہدف حاصل کرتے اور پوائنٹس حاصل کرتے ۔اس موقع پر کئی سیاح اور مقامی افراد بھی موجود تھے جواس ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

تاریخی مقامات پر سکائی ڈائیونگ کے اس شاندار ایونٹ نے جہاں اہرام مصر کی اہمیت کو اجاگر کیا وہیں کرتب دکھانے کے شوقین افراد میں دلچسپ مقابلے کا موقع بھی فراہم کیا۔